KARACHI:
52 سالہ برطانوی شخص نے 304 کلو گرام وزن کم کرکے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے سے اپنا پیارپا لیا۔
برطانوی شہری پال میسن کا کہنا ہے کہ ایک ٹی وی شو میں ان کی ڈاکو مینٹری نشر ہونے کے بعد انہیں ایک امریکی خاتون ریبیکا ماونٹین کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام موصول ہوا جس میں ریبیکا کا کہنا تھا کہ ا س نے ان کی ڈاکو مینٹری فلم دیکھی اور ان کی سوچ سے متاثر ہو کر وزن کم کرنے میں وہ ان کی مدد کر نا چاہتی ہے، اس کے بعد دونوں نے آن لائن چیٹنگ شروع کر دی اور آہستہ آہستہ ایک دوسرے کے اچھے دوست بن گئے۔
پال میسن نے کہا کہ ابتدا میں وہ ریبیکا سے بات کرتے ہوئے بہت گھبراتے تھے لیکن پھر دونوں میں ہم آہنگی بڑھنے لگی اور دونوں گھنٹوں ایک دوسرے سے با تیں کرنے لگے اور اب وہ ایک دوسرے کے بہت قریبی دوست بن چکے ہیں۔ پال میسن کا کہنا ہے کہ ریبیکا ان سے پہلی بار ملنے کے لئے بہت بے چین ہے اور وہ بھی اپنی محبوبہ سے ملنے کے لئے بے قرار ہیں۔
واضح رہے کہ پال میسن کا وزن روزانہ 20 ہزار کیلوزیز کھانے کے باعث 440 کلو گرام تک پہنچ گیا تھا جو اب 304 کلو کم ہونے کے بعد 136 کلو گرام رہ گیا ہے۔