مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بھارتی بیوروکریٹ نے احتجاجاً استعفیٰ دیدیا

جمہوریت میں ہم کسی بھی شہری کے حقوق غصب نہیں کر سکتے، بھارتی بیوروکریٹ کا بیان


ویب ڈیسک August 28, 2019
بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کر رہا ہے اس کامقصد انسانی جانوں کاتحفظ نہیں، کنن گوپی ناتھ فوٹوانڈین میڈیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مظالم پر نوجوان بیورو کریٹ کنن گوپی ناتھ نے احتجاجاً استعفی دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بیورو کریٹ کنن گوپی ناتھ نے بھارتی حکومت کے کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کر رہا ہے اس کامقصد انسانی جانوں کاتحفظ نہیں۔

سابق بھارتی بیورو کریٹ نے کہا کہ کشمیریوں سے حق رائے آزادی چھینا جا رہا ہے، جمہوریت میں ہم کسی بھی شہری کے حقوق غصب نہیں کرسکتے۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جموں کشمیر میں بنیادی حقوق کی دھجیاں اڑتے دیکھ کر انہوں نے اپنے استعفے کے کاغذات جمع کرائے۔

کنن کا کہنا ہے کہ وہ سول سروس میں اس امید پر شامل ہوئے تھے کہ وہ ان لوگوں کی آواز بنیں گے جو خاموش ہیں لیکن یہاں وہ اپنی آواز بھی کھو بیٹھے، جب دنیا کی ایک بڑی جمہوریت پوری ریاست پر پابندیوں کا اعلان کرتی ہے اور لوگوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہےتو کم از کم وہ یہ جواب دے سکتے ہیں کہ انہوں نے ملازمت ہی چھوڑ دی۔

کنن گوپی ناتھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا میں نے ایک بار سوچاتھا کہ سول خدمات میں شامل ہونے کا مطلب شہریوں کے حقوق اور آزادی کو بڑھانے کا ایک موقع ہے۔



کنن گوپی ناتھ دوسرے آئی اے ایس آفیسر ہیں جنہوں نے کشمیر میں ہونے والی خلاف ورزیوں کے باعث استعفیٰ دیا ان سے قبل آئی اے ایس آفیسر شاہ فیصل بھی استعفٰی دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں