مانسہرہ میں مکان کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

ماجد نامی شخص نے باپ، بھائی، بہن اور بھابھی کو فائرنگ کر کے قتل کیا، پولیس

ماجد نامی شخص نے باپ، بھائی، بہن اور بھابھی کو فائرنگ کر کے قتل کیا، پولیس۔ فوٹو : فائل

مکان کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔


پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے تھانہ صدر کی حدود گاؤں شاخیل گڑھی میں مکان کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماجد نامی شخص نے باپ، بھائی، بہن اور بھابھی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
Load Next Story