ملک ریاض نے زلزلے سے متاثرہ مکانات تعمیر کرنے کی پیشکش کردی

حکومت سیکورٹی کی ذمہ داری لے تو 15 روز میں زلزلے سے متاثرہ مکانات کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا جا سکتا ہے، ملک ریاض


ویب ڈیسک September 25, 2013
ملک ریاض نے بلوچستان میں زلزلے اور پشاورمیں چرچ پرحملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کیلئے 2، 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

بحریہ ٹاون کے سابق چیئر مین ملک ریاض نے بلوچستان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے تمام گھروں کی تعمیرو مرمت کرنے کی پیشکش کی ہے۔


ملک ریاض کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سیکورٹی کی ذمہ داری لے تو 15 دنوں میں زلزلے سے متاثرہ مکانات کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا جا سکتا ہے۔ ملک ریاض نے بلوچستان میں زلزلے اور پشاورمیں چرچ پرحملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کیلئے 2، 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔


واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے باعث اب تک 330 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں تاحال لاپتہ ہیں، بلوچستان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ضلع آواران میں ہواجہاں ہزاروں مکانات مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |