امریکی جہاز ساز کمپنی نے ایف 16 طیارے کو ڈرون میں تبدیل کردیا

یہ ڈرون ایسے کرتب دکھانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے جو پائلٹ کے لئے مشکل ہوتے ہیں، بوئنگ کمپنی

جس ایف 16طیارے کو ڈرون میں تبدیل کیاگیا ہے وہ ریاست ایریزونا میں پچھلے 15 سال سے نمائش کے لئے کھڑا تھا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
امریکا کی جہاز ساز کمپنی بوئنگ نے پرانے جنگی طیارے ایف 16 کو ڈرون میں تبدیل کردیا ہے۔


امریکی کمپنی بوئنگ کے مطابق ایف 16 طیارے کے ڈرون نے پچھلے ہفتے 40 ہزار فٹ کی بلندی اور 1119 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کامیاب پرواز کی ہے جسےامریکی فضائیہ کے 2 پائلٹوں نے کنٹرول کیا۔ دوران پرواز اس ڈرون نے وہ تمام کرتب دکھائے جو کوئی بھی پائلٹ جنگی جہاز پر دکھاتا ہے جب کہ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون ایسے کرتب دکھانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے جو پائلٹ کے لئے مشکل ہوتے ہیں۔

بوئنگ کمپنی کی جانب سے جس ایف 16طیارے کو ڈرون میں تبدیل کیا گیا ہے وہ ریاست ایریزونا میں پچھلے 15 سال سے نمائش کے لئے کھڑا تھا۔ بوئنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے 6 ایف 16 طیاروں کو ڈرون میں تبدیل کیا ہے اور ان کا نام کیو ایف 16 رکھا گیا ہے، کامیاب پرواز کے بعد امریکی فوج اب ان ڈرونز پر لائیو فائرنگ کے تجربے کرے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story