آصف زرداری کی طبیعت ناساز اسپتال منتقل کرنے کا فيصلہ

ميڈيکل بورڈ نے گزشتہ ہفتے آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، ذرائع


ویب ڈیسک August 28, 2019
سابق صدر آصف زرداری کو کل پمز اسپتال منتقل کيا جائے گا،ذرائع۔ فوٹو: فائل

جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیرحراست سابق صدر آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کا فيصلہ کرليا گيا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیرحراست سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے بعد انہیں کل پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: طبی سہولیات نہ دیکرآصف زرداری کو قتل کرنے کی کوشش

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو ميڈيکل بورڈ کی سفارش پر پمز منتقل کيا جا رہا ہے، ميڈيکل بورڈ نے گزشتہ ہفتے آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، ميڈيکل بورڈ کی سفارشات کو وزارت داخلہ کو بجھوايا گيا تھا، جس کے بعد سابق صدر کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آصف زرداری کی جیل میں اے کلاس کی درخواست مسترد

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں