لاہورہائی کورٹ صدر کے دوعہدوں کے خلاف درخواست پرلارجربنچ تشکیل

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کیس کی سماعت کے لیےلارجربنچ تشکیل دے دیا جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔


ویب ڈیسک August 30, 2012
چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کیس کی سماعت کے لیےلارجربنچ تشکیل دے دیا جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔ فوٹو: ایکسپریس

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ عمرعطابندیال نے صدر کےدوعہدوں کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کےلیےلارجربنچ تشکیل دے دیا۔


چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نےصدر آصف زرداری کوایک عہدہ چھوڑنےکےحکم پرعمل درآمد کے لیے5 ستمبرتک کی مہلت دےرکھی ہے۔ درخواست گزارکے وکیل اے کےڈوگرکی جانب سےدرخواست میں کہاگیاتھا کہ عدالتی حکم کے باوجود صدرپاکستان نے ایک عہدہ ابھی تک نہیں چھوڑا اوروہ بدستور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لےرہے ہیں۔


چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کیس کی سماعت کے لیےلارجربنچ تشکیل دے دیا جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔ بنچ کے دیگرممبران میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس شیخ نجم الحسن،جسٹس ناصر سید شیخ اورجسٹس سید منصورعلی شاہ شامل ہیں۔ کیس کی مزید سماعت 5 ستمبر کوہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں