بزدل بھارت کو ٹڈی دل کا حملہ بھی پاکستان کی کارروائی نظر آنے لگا

جودھ پور میں مقامی کسانوں نے ان ٹڈیوں کو پاکستان کی طرف سے حملہ قرار دیا


آصف محمود August 28, 2019
جودھ پورمیں مقامی کسانوں نے ان ٹڈیوں کوپاکستان کی طرف سے حملہ قراردیا، فوٹو: ایکسپریس

مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد پاکستان کے جوابی وارکے خوف سے بھارت اس قدرخوفزدہ ہے کہ بین الاقوامی سرحد پر ہونیوالے معمول کے واقعے کوبھی پاکستان سے منسوب کردیا جاتا ہے۔

حال ہی میں ٹڈی دل کے فصلوں پرحملے کے پیچھے بھی بھارت کوپاکستان کی سازش نظرآرہی ہے۔گزشتہ چندہفتوں میں پنجاب کے ضلع بہاولپور،یزمان اورلیاقت پورسمیت دیگرصحرائی علاقوں میں ٹڈی دل نے حملہ کیاتولاکھوں ٹڈیاں بھارت میں بھی داخل ہوگئیں اوربھارتی راجستھان اورجودھ پورکے علاقوں میں ہزاروں ایکڑپرکاشت فصلوں کوشدیدنقصان پہنچایاہے۔

جودھ پورمیں مقامی کسانوں نے ان ٹڈیوں کوپاکستان کی طرف سے حملہ قراردیا، بھارتی کسانوں اورمیڈیانے ٹڈی دل کے اس حملے کو بھی پاکستان سے جوڑدیا اورپاکستان کیخلاف پراپیگنڈاشروع کردیاگیا

پرونشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے چولستان کے علاقوں میں ان ٹڈیوں کوختم کرنے کے لئے ہوائی جہازکی مددسے سپرے کیاتھا جبکہ اونٹ اورگاڑیوں کی مددسے بھی اسپرے کیاگیا۔

بھارتی کسانوں نے الزام لگایا کہ اس طریقے سے پاکستان نے ان ٹڈیوں کوبھارت میں داخل کیاہے۔ٹڈیوں کے اس حملے سے بھارتی کسانوں کوکافی نقصان برداشت کرناپڑاہے، 13 سال بعد ٹڈیوں نے اس طرح کا شدیدحملہ کیاہے۔پاکستان کو آنکھیں دکھانے والابھارت اس قدرخوفزدہ اوربزدل ہے کہ ٹڈیوں سے بھی خوف کھارہاہےاوربھارتی میڈیا پرپاکستان مخالف پراپیگنڈاکیاجارہاہے۔

پی ایم ڈی سی کے ترجمان نے ایکسپریس کوبتایا کہ بھارت کی طرف سے اس طرح کے الزامات مضحکہ خیزہیں، ٹڈیاں ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوئیں تھیں ، ان سے ہماری فصلوں کوبھی نقصان پہنچاہے تاہم ہم نے بروقت اقدامات سے ٹڈیوں کے اس حملے کوناکام بنادیا۔ بھارت اپنی ناکامی کا الزام پاکستان پرعائدنہ کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں