فاروق ستار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی

پولیس نے فاروق ستار کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر ڈبل کیبن گاڑی نیو ٹاؤن تھانے میں بند کر دی


ویب ڈیسک August 28, 2019
پولیس نے فاروق ستار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا (فوٹو:ٖ فائل)

ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما فاروق ستار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری زخمی ہوگیا جس پر فاروق ستار کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر گاڑی تھانے میں بند کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے منحرف رہنما فاروق ستار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری زخمی ہوگیا جسے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار کی گاڑی سے موٹر سائیکل سوار شہری زاہد شدید زخمی ہوا، واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس نے فاروق ستار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جب کہ فاروق ستار کی ڈبل کیبن گاڑی بھی نیو ٹاؤن تھانے میں بند کر دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں