چین کی پاکستان میں زلزلے سے متاثرین کیلئے امداد کی پیشکش

پاکستان مصیبت کی اس گھڑی میں خود کو تنہا نہ سمجھے، چین


ویب ڈیسک September 25, 2013
چینی صدر اور وزیراعظم نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ نئی حکومت کی قیادت میں پاکستانی قوم زلزلے سے ہونے والی تباہی پر قابو پا لے گی۔ فوٹو: اے ایف پی

چینی حکومت نے پاکستان میں زلزلے سےجانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لئے امداد کی پیشکش کی ہے۔

چینی صدر ژی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ نے پاکستانی صدر اور وزیراعظم کےنام اپنے الگ الگ پیغامات میں قدرتی آفت اوراس کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہارکیا۔ چینی رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں زلزلے کے باعث جاں بحق افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مصیبت کی اس گھڑی میں خود کو تنہا نہ سمجھے، پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ چینی صدر اور وزیراعظم نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ نئی حکومت کی قیادت میں پاکستانی قوم زلزلے سے ہونے والی تباہی پر قابو پا لے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں