ایس بی سی اے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افسر شکایتی سیل کا انچارج تعینات

افسر پر لیاقت آباد میں 800 سے زائد غیرقانونی عمارت تعمیر کرانے کا الزام ہے


Staff Reporter August 29, 2019
افسر پر لیاقت آباد میں 800 سے زائد غیرقانونی عمارت تعمیر کرانے کا الزام ہے (فوٹو: فائل)

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسر علی مہدی کو شکایتی سیل کا انچارج بنا دیا گیا حالانکہ علی مہدی پر لیاقت آباد میں 800 سے زائد غیرقانونی عمارت تعمیر کرانے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے میں غیر قانونی تعمیرات کرانے کے ماہر اور انتہائی بااثر افسر علی مہدی کو شکایت سیل کا انچارج بنادیا گیا جس کے بعد شہر میں مزید غیر قانونی تعمیرات میں تیزی آنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ علی مہدی کو ایک سیاسی جماعت کی سرپرستی حاصل جس کے باعث ڈی جی ایس بی سی اے بھی ان کے آگے بے بس ہیں، لیاقت آباد کو عمارتوں کا جنگل مبینہ طور پر علی مہدی نے بنایا، 60 گز اور 80 گز کے کئی پلاٹس پر لیاقت آباد میں 6 سے 8 منزلہ عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی اور اس وقت ڈائریکٹر لیاقت آباد علی مہدی تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ علی مہدی شہر کی لینڈ مافیا کے ساتھ بھی مبینہ طور ملوث بتائے جاتے ہے، تحقیقاتی ادارے علی مہدی کی مبینہ کرپشن کے عوض تعمیرات کی تحقیقات کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں