ملائیشیا کا120 رکنی وفدایکسپو میں شرکت کرے گا
وفد53مصنوعات کی خریداری اورسرمایہ کاری کا جائزہ لے گا،30 اسٹالز بھی لگائیں جائینگے
ملائیشیا کا 120 رکنی وفد ایکسپو پاکستان 2013 میں شرکت کرے گا۔
اس ضمن میں کراچی میں واقع ملائیشین قونصلیٹ میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ملائیشیا کے قونصل جنرل ابوبکر محمد نے کہا کہ پاکستان تجارتی نقطہ نظر سے اہم ملک ہے، پاکستان سے تجارت بڑھانا چاہتے ہیں، سرمایہ کاری اور تجارت کا جائزہ لینے کے لیے ملائیشیا کا 120 رکنی وفد ایکسپو پاکستان میں شرکت کررہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ملائیشیا بڑے تجارتی شراکت دار ہیں، ایک لاکھ سے زائد پاکستانی ملائیشیا میں رہتے ہیں جن میں سے3 ہزار پروفیشنلز ہیں۔ اس موقع پرملائیشیا کی ایکسٹرنل ٹریڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین مہا سیوائی کیونگ نے بتایا کہ وفد پاکستان سے 53 مصنوعات کی خریداری کا جائزہ لینے آیا ہے، ملائیشیا نے ایکسپو پاکستان میں 30 اسٹالز لگائے ہیں جہاں ملائیشیا کی مصنوعات بھی رکھی گئی ہیں۔