بارش میں کرنٹ سے ہلاکتیں ناقص وائرنگ سے ہوئیں کے الیکٹرک
کیبل نیٹ ورک اور سیوریج سسٹم بارش کے دوران ہلاکتوں کی بڑی وجہ ہے، چیف ایگزیکٹو
کے الیکٹرک کا کہناہے کہ کراچی میں کیبل نیٹ ورک اور سیوریج سسٹم بارش کے دوران ہلاکتوں کی بڑی وجہ ہے۔
بدھ کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انرجی کو کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس علوی نے بتایاکہ ہلاکتوں کے بیشتر واقعات بجلی کے کنڈے، گھر کے اندر ناقص وائرنگ، غیرمحفوظ آلات کی وجہ سے ہوئے۔ ٹی وی/انٹرنیٹ کیبل کیلیے بجلی کے کھمبوں کے استعمال پر کے الیکٹرک کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 33افراد کی ہلاکت کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں11ہلاکتیں گھر کے اندر ناقص وائرنگ سے ہوئیں جبکہ 18ہلاکتیں بجلی کے کنڈوں یاٹی وی کیبل نیٹ ورک سے ہوئیں، سیوریج سسٹم بھی ہلاکتوں کی وجہ ہے۔