ٹیکس ورلڈ پیرس میں پاکستانی برآمدی مصنوعات کا قومی پویلین قائم ہوگا

پاکستان سمیت ترکی،بنگلہ دیش ،چین اور بھارت کے نمائش کنندگان بھی موجود ہونگے۔


Business Reporter August 29, 2019
پاکستان سمیت ترکی،بنگلہ دیش ،چین اور بھارت کے نمائش کنندگان بھی موجود ہونگے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نمائش ٹیکس ورلڈ پیرس میں پاکستان سے 21 کمپنیاں شریک ہوں گی جب کہ نمائش میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پاکستان پویلین کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں16ستمبر سے شروع ہونے والی فیبرک،گارمنٹس و لیدر مصنوعات کی نمائش ٹیکس ورلڈ پیرس میں پاکستان سے 21 کمپنیاں شریک ہوں گی۔ 4 روزہ نمائش میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پاکستان پویلین کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔

ٹیکس ورلڈ پیرس میں جرمنی، چین، امریکا، ترکی، برطانیہ ،بنگلہ دیش،فرانس،اٹلی،تھائی لینڈ، تائیوان، کوریا، انڈونیشیا اور اسپین وغیرہ سے نمائش کنندگان و خریدار شریک ہونگے۔ اس موقع پر ٹیکس ورلڈ ڈینم کا بھی انعقاد کیا جائیگا جہاں پاکستان سمیت ترکی،بنگلہ دیش ،چین اور بھارت کے نمائش کنندگان بھی موجود ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے