ای سی سی گوادر پورٹ اور فری زون کیلیے ٹیکس چھوٹ کی منظوری

ایشیا پٹرولیم کمپنی کو واجبات، اسٹیل ملز،مشین ٹول فیکٹری ملازمین کی تنخواہ کیلیے 12کروڑمنظور


Irshad Ansari August 29, 2019
مشیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس ، گندم کے ذخائرکے بارے میں اطمینان کا اظہار کیاگیا ۔ فوٹو: فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے گوادر پورٹ اور گوادر فری زون کیلیے ٹیکسوںمیںچھوٹ کے حوالے سے ٹیکس قوانین میں درکارضروری ترامیم کی منظوری دیدی ہے۔

پاکستان اسٹیل ملزکے ملازمین جو جون 2019 اور رواں مالی سال 2019-20کیلیے تنخواہوں اور مشین ٹول فیکٹری(پی ایم ٹی ایف)کے ملازمین کوفروی تا مئی 2019کی تنخواہوںکی ادائیگیوںکیلیے 12کروڑ80 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ دینے کی بھی منظوری دیدی ہے۔

کراچی پورٹ سے حب کو تک پائپ لائن بچھانے والی کمپنی کو ساورن گارنٹی کیمطابق ایک ارب اسی کروڑ روپے کے واجبات دینے کی بھی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت منعقد اہوا،اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیاگیا۔

ای سی سی کے اجلاس میں ایشیاء پٹرولیم لمیٹڈکو سالانہ ضمانتی شرح کی مد میں شارٹ فال کیلیے ادائیگیوں کی بھی منظوری دیدی ہے۔ ای سی سی نے کراچی پورٹ سے حبکو تک پائپ لائن بچھانے والی کمپنی ایشیاء پٹرولیم لمیٹڈکو ساورن گارنٹی کے مطابق ایک ارب اسی کروڑ روپے کے واجبات دینے کی بھی منظوری دیدی ہے اورپائپ لائن کے بند ہونے کی وجہ سے حکومت کو ہونیوالے نقصان سے بچانے کیلئے اے پی ایل کو اس پائپ لائن کے متبادل استعمال کا منصوبہ تیارکرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں تلوکہ اسلام کوٹ کے گھریلو صارفین کیلئے بطور تھر سبسڈی حکومت سندھ کی جانب سے الیکٹرسٹی چارجز کی ادائیگیوںکی بھی منظوری دی گئی ہے۔ سندھ حکومت اسلام کوٹ تلوکہ کے چارہزار 514 گھریلو صارفین کو بجلی کے استعمال پر سبسڈی فراہم کریگی۔ اجلاس میں ملک میںگندم کی صورتحال بارے بھی رپورٹ پیش کی گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے