حمزہ کیس ملزم کی حاضری سے مستثنیٰ قرار دینے کی درخواست پرنوٹس

شعیب نوید کوعدالت حاضری کے باعث تعلیم کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے،وکیل


Staff Reporter September 26, 2013
عدالت نے حمزہ کیس کی سماعت 10اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیم رضا بلوچ نے حمزہ قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم شعیب نوید کے وکیل کی جانب سے ملزم کی حاضری سے مستثیٰ قرار دینے سے متعلق درخواست پر سرکار کو نوٹس جاری کیے ہیں اور درخواست کی سماعت 10اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

منگل کو سماعت کے موقع پر وکیل صفائی نے تحریری طور پر عدالت ملزم شعیب نوید کو حاضری سے مستثنیٰ قرار دینے سے متعلق دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ شعیب نوید طالب علم ہے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت پر اسکی تعلیم حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں