5پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم پکڑلیاڈی آئی جی ویسٹ

ملزم نے 5 پولیس اھلکاروں کو1995 میں قتل کیاگیاتھا۔


Staff Reporter September 26, 2013
مچھر کالونی سے6 ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خو رگرفتار کیے ہیں، پولیس۔ فوٹو : فائل

ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ 5پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم پکڑلیا۔

ویسٹ زون پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ڈیڑھ ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا،پولیس مقابلوں میں7 ملزمان مارے گئے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ،اس موقع پر ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی ، ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ سرجانی میں 1995 میں فائرنگ سے قتل کیے جانے والے 5 پولیس اہلکاروںاطہر اصغر ،طارق جمیل ،صلاح الدین، محمد آفتاب اورعبدالواحد کے قتل میں ملوث ملزم اشرف حسین عرف مشتاق چنگیزی کو شارع نور جہاں سے گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔



فائرنگ کا واقعہ9 جون 1995 کو پیش آیا تھا جس کا مقدمہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج ہے،مچھر کالونی میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے لیاری گینگ وار کے پردیس عرف پردیسی گروپ کے انتہائی مطلوب 6 ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ، جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ گروہ کا سرغنہ پردیس افغانی عرف پردیسی ہے ، ملزمان مچھر کالونی میں دکانداروں اور دیگر کاروباری افراد سے 10 لاکھ روپے ماہانہ بھتہ وصول کرتے تھے جبکہ ملزمان نے رواں سال 14 مئی کو 50 ہزار روپے بھتہ نہ دینے پر 2 ڈاکٹر بھائیوںکو قتل کر کے لاشیں مچھر کالونی میں پھینک دی تھیں۔

جبکہ رواں سال جون میں پکوڑے فروخت کرنے والے 2 افراد کو بھی بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کر کے ہلاک کیا ،انھوں نے بتایا کہ گرفتار بھتہ خوروں نے دوران تفتیش انکشاف کیاہے کہ وہ لوگوں سے بھتہ طلب کرنے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا بھی نام استعمال کرتے ہیں جبکہ ان کا اس تنظیم سے کوئی بھی تعلق نہیں ہوتا ہے، انفرادی طور پر بھتہ خوری کی وارداتیں کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں