ٹنڈو آدم ڈاکوؤں نےسڑک بلاک کرکے درجنوں گاڑیاں لوٹ لیں

مزاحمت پر وحشیانہ تشدد سے رکشا ڈرائیور شدید زخمی، پولیس حدود پر لڑتی رہی۔


Express News Desk September 26, 2013
پولیس کے روئے کیخلاف شہریوں کا شدید احتجاج۔

تعلقہ تھانہ ٹنڈوآدم کی حدود میں احمد برڑا چھٹا موری لنک روڈ 2 مسلح افراد نے بلاک کرکے آنے جانیوالے مسافروں کو یرغمال بنا کر درجنوں گاڑیاں لوٹ لیں۔

مزاحمت پر مسلح افراد نے چنگچی رکشا ڈرائیور عطا محمد مری کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا، واقعے کی اطلاع تعلقہ تھانہ ٹنڈوآدم کے ایس ایچ او کو دی گئی تو انھوں نے کہا کہ میری حدود نہیں، ٹنڈوآدم بی سیکشن تھانہ کے ایس ایچ او کو اطلاع دی گئی تو انھوں نے بھی یہی جواب دیا کہ میری حدود نہیں۔



پولیس کے اس روئے کیخلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے شریف لوگوں کو پریشان کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں