گرفتارخطرناک ملزمان کو کراچی پولیس نے بے گناہ قراردیدیا

نواب شاہ پولیس نے ملزمان کی رہائی کیلیے 50 لاکھ روپے رشوت کی آفر ٹھکرا دی تھی۔

نواب شاہ پولیس نے رشوت کی آفر ٹھکرا کر فرض پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کر دیا۔

نواب شاہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے خطرناک ملزمان کو کراچی پولیس نے بے گناہ قرار دے دیا۔

گرفتار ملزمان کی رہائی کے لیے نواب شاہ پولیس نے لاکھوں روپے کی رشوت ٹھکرا دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواب شاہ پولیس کے چھاپوں میں گرفتار کیے گئے خطرناک ملزمان کی رہائی کے لیے ذرائع کے مطابق ضلع کی بااثر شخصیات نے سفارشی ٹیلیفون کیے، ٹیلیفون پر کام نہ ہوا تو ملزمان کے قریبی افراد نے نواب شاہ پولیس کو ملزمان کی رہائی کے عوض 50 لاکھ روپے رشوت کی آفر کی تھی۔




جسے نواب شاہ پولیس نے ٹھکرا دیا اور فرض پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کر دیا اور جب گرفتار ملزمان کو کراچی پولیس کے حوالے کر دیا تو کراچی پولیس نے چمک کے عوض انھیں بے گناہ ثابت کرا دیا اور ذرائع کے مطابق کراچی پولیس نے بھاری رشوت لے کر خطرناک ملزمان کو مویشی تاجر قرار دے دیا۔ کراچی پولیس کی اس شاندار کارکردگی پر نواب شاہ کے شہری حیران ہیں۔ شہریوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی انکوائری کرائی جائے اور کراچی پولیس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
Load Next Story