جہاد کشمیر کے اعلان کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

حکومت کو آزاد کشمیر میں جہادی کیمپس قائم کرنے کی ہدایت کی جائے، درخواست


ویب ڈیسک August 29, 2019
درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست فوٹو: فائل

کشمیر میں جہاد کے اعلان کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شریف شبیر نامی شہری نے میاں گوہر ایڈووکیٹ کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ جس میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت حکومت کو جموں و کشمیر میں جہاد شروع کرنے کا حکم دے، آزاد کشمیر میں جہادی کیمپس قائم کرنے کی ہدایت کی جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں