سکھ لڑکی نے اسلام قبول کرکے مسلمان لڑکے سے نکاح کرلیا

لڑکی جگجیت کور کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا ہے


آصف محمود August 29, 2019
لڑکی جگجیت کور کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا ہے، فوٹو: ایکسپریس

ننکانہ صاحب میں سکھ لڑکی نے اسلام قبول کرکے مسلمان نوجوان محمد حسان سے نکاح کرلیا ہے۔

سکھ لڑکی جگجیت کور دختر بھگوان سنگھ نے مقامی مدرسے میں جاکر اپنی رضامندی سے اسلام قبول کیا جہاں اسے کلمہ پڑھایا گیا۔ مسلمان ہونے کے بعد جگجیت کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا اور اس کا محمدحسان سے نکاح پڑھایا گیا۔

اس موقع پر جگجیت کور نے بیان حلفی دیا کہ وہ اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کررہی ہیں اورحسان سے شادی کررہی ہے ۔اس نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے گھر سے اپنی مرضی سے آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں