آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا فارمیشن اسٹرائیک کور کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسٹرائیک کور کی تیاریاں اور تربیتی معیار بلند، حوصلہ افزا اور قابل تحسین ہے، آرمی چیف۔ فوٹو: فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن اسٹرائیک کور کا دورہ کیا اور اسٹرائیک کور کی پیشہ وارانہ تیاریوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن اسٹرائیک کور کا دورہ کیا، آرمی چیف کو اسٹرائیک کور کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی اور سربراہ پاک فوج نے اسٹرائیک کور کی پیشہ وارانہ تیاریوں کوسراہا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جنگ میں اسٹرائیک کور کا اہم اور فیصلہ کن کردار ہوتا ہے، اسٹرائیک کور کی تیاریوں اور تربیت کا معیار بلند، حوصلہ افزا اور قابل تحسین ہے، اس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

 
Load Next Story