روس امریکا مسلم کشی کے ایجنڈے پر کار فرما ہیں منور حسن

مینڈیٹ کے احترام کا ڈھنڈورا پیٹنے والی مغربی دنیا مرسی حکومت گرائے جانے پر خاموش رہی، منور حسن


Numainda Express September 26, 2013
مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، لاہور میں اسلامی تحریکوں کی کانفرنس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے کہ امت اس وقت جن مشکلات و مصائب سے دوچارہے ان سے نجات حاصل کرنے کیلیے امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت ہے۔

وہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام لاہور میں اسلامی تحریکوں کی دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، کانفرنس میں چالیس سے زائد اسلامی تحریکوں کے رہنما شریک ہیں، سید منور حسن نے کہا اس وقت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، پوری امت اس وقت آزمائش سے دوچار ہے اور اس لمحہ ٔ تاریخ میں اپنوں کے چہرے اور رویے دشمن سے خراب تر دکھائی دیتے ہیں ، آزمائش کی اس گھڑی میں عالمی اسلامی تحریکوں کا اتنی بڑی تعداد میں جمع ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ آزمائشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔



گزشتہ دو ماہ میں اہل مصر جس آزمائش سے گزرہے ہیں، عوام کی منتخب حکومت کو بلڈوز کر دیاگیا اور پرامن احتجاج کرنے والوں کو ٹینکوں اور بلڈوزروں سے کچل دیا گیا لیکن مغربی اور یورپی ادارے چپ سادھے بیٹھے ہیں، مغربی دنیا جو عوام کی تائید اور جمہوری طریقے سے منتخب ہونے والی حکومتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرنے کا ڈھنڈورا پیٹتی ہے، ڈاکٹر محمد مرسی کی حکومت پر شبخون مارنے پر خاموش تماشائی بنی رہی۔ افتتاحی اجلاس سے اخوان المسلمون اردن کے سربراہ حمام سعید ، مراکش کی حکمران پارٹی کے سربراہ محمد الحمداوی اور حزب اسلامی ملائیشیا کے سربراہ عبدالہادی اوانگ نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس آج بھی جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں