میتھین گیس سمندرکی تہہ سے مٹی سطح پرلاتی ہے کموڈور ارشد

مون سون کے موسم میں جزیرہ سمندر کی تہہ میں جانا شروع ہوجائے گا، ہائیڈرو گرافر


Staff Reporter September 26, 2013
مون سون کے موسم میں جزیرہ سمندر کی تہہ میں جانا شروع ہوجائے گا، ہائیڈرو گرافر۔ فوٹو: اے ایف پی

پاک بحریہ کے ہائیڈرو گرافرکموڈورمحمد ارشد نے بتایا کہ مکران کی ساحلی پٹی پرزلزلے کی فالٹ لائن پرواقع ہے اور یہ فالٹ سمندرکے اندرتک جاتی ہے۔

زلزلہ آنے کی صورت میں میتھین گیس کا اخراج ہوتا ہے اور گیس اپنے ساتھ سمندر کی تہہ سے مٹی زمین کی سطح پر لے آتی ہے جو جزیرے کی صورت میں نمودار ہوجاتی ہے تاہم یہ مٹی انتہائی نرم ہوتی ہے جو مون سون کے موسم میں مزید نرم ہوکر دوبارہ تہہ میں جانا شروع ہوجاتی ہے اور ایک سال سے بھی کم عرصے میں جزیرہ غائب ہوجاتا ہے۔



انھوں نے بتایا کہ 1999 اور 2010 میں آنے والے زلزلے میں بھی اورماڑہ کے ساحل کے قریب جزیرے نمودار ہوئے تھے اور وہ وقت گزرنے کے ساتھ غائب ہوگئے، انھوں نے بتایا کہ گوادر میں نمودار ہونے والا جزیرہ مغربی سمت میں نمودار ہوا ہے جبکہ گوادر کی بندرگاہ مشرقی سمت میں واقع ہے۔

اس لیے جزیرے نے بندرگاہ میں بحری جہازوں کی گزرگاہ (چینل) کو متاثر نہیں کیا، انھوں نے کہا جس مقام پر جزیرہ نمودار وہاں سمندر صرف 6 میٹرگہرا ہے، انھوں نے بتایا کہ جزیرے کی مجموعی لمبائی تقریبا 75 میٹر اور چوڑائی 20 میٹر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔