کراچی میں تیسرے روز بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
موجودہ سسٹم آج 35 ملی میٹر تک بارش دے سکتا ہے، محکمہ موسمیات
شہر قائد میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
کراچی میں تیسرے روزبھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ سسٹم آج 35 ملی میٹر تک بارش دے سکتاہے۔ شہر میں ہوائیں 10 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی مغربی سمت چل رہی ہیں، جب کہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 75 سے 85 فیصد ہے، تاہم شام میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 سے 75 فیصد ہوسکتا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں بارش، انتظامی نااہلی سے شہریوں کی زندگی اجیرن
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ دو روز سے ہونے والی بارشوں نے انتظامیہ کی نااہلی کا پول کھول کررکھدیا ہے۔ بارش کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظرپیش کررہی ہیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ شہر کی مختلف شاہراہوں سے ابھی تک پانی نہیں نکالا جاسکا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔