برطانیہ انسداددہشت گردی فورس کوتربیت دینے پررضامند

تھریسامے نے یہ واضح کیاکہ برطانیہ صرف ان شعبوں میں ہی تکنیکی اورتربیتی مددفراہم کریگا، ذرائع

تھریسامے نے یہ واضح کیاکہ برطانیہ صرف ان شعبوں میں ہی تکنیکی اورتربیتی مددفراہم کریگا، ذرائع. فوٹو: فائل

برطانیہ نے وفاقی اورپنجاب حکومت کے علاوہ دیگرصوبوں سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کیساتھ انسداددہشتگردی کے حوالے سے تعاون کیلئے رضامندی ظاہرکردی ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی ہوم سیکریٹری تھریسامے کیساتھ ملاقات کے دوران وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے دہشتگردی کیوجہ سے درپیش چیلنجز پربات کرتے ہوئے دیگرصوبوں کے ساتھ تعاون کیلیے بھی غورکرنے کاکہاجس پربرطانوی ہوم سیکریٹری نے مثبت جواب دیدیا۔


تاہم ذرائع کاکہنا ہے تھریسامے نے یہ واضح کیاکہ برطانیہ صرف ان شعبوں میں ہی تکنیکی اورتربیتی مددفراہم کریگا جن میں مہارت رکھتاہے، ذرائع کا کہناہے انسداددہشت گردی اتھارٹی کی استعدادکاربڑھانے کیلیے بھی 2 سے 3 ماہ تک نئے معاہدوںپردستخط ہونگے۔

 
Load Next Story