ای او بی آئی اسکینڈل ملزمان پر 2اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

ای او بی آئی اسکینڈل میں ملزمان پر اراضی کی خریداری کی مد میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی کرنے کا الزام ہے, استغاثہ

ای او بی آئی اسکینڈل میں ملزمان پر اراضی کی خریداری کی مد میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی کرنے کا الزام ہے, استغاثہ. فوٹو: فائل

انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت نے ای او بی آئی بدعنوانی کیس میں ملوث سابق ڈائریکٹر جنرل ای او بی آئی کنور خورشید ، کرنل (ر) اسد علی، ان کی اہلیہ نگہت ، بیٹی ماہم اور سابق نگراں وزیر سندھ اقبال دائود پاک والا پر فرد جرم عائد کرنے کیلیے2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔


منگل کو جیل حکام نے مزکورہ ملزمان کو فاضل عدالت میں پیش کیا تھا اس موقع پر استغاثہ کی جانب سے وکیل سرکار نے مقدمے کی اور گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کردی۔ فاضل عدالت نے ملزمان کو وکلاء کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور سماعت 2اکتوبر تک ملتوی کردی قبل ازیں ملزمان کے وکیل خواجہ نوید پیشی کے موقع پر تاخیر سے پہنچے تھے اور تحریری درخواست میں استدعا کی تھی کہ انھیں عدالت عالیہ میں مصروفیات کے باعث تاخیر ہوئی ، استغاثہ کے مطابق ای او بی آئی اسکینڈل میں ملزمان پر اراضی کی خریداری کی مد میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی کرنے کا الزام ہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story