طالبان سے معاہدے کے باوجود امریکی فوج افغانستان میں رہے گی امریکی صدر

افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، ڈونلڈ ٹرمپ


ویب ڈیسک August 30, 2019
افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، ڈونلڈ ٹرمپ۔ فوٹو : فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ معاہدے کے باوجود امریکی فوج کی کچھ تعداد افغانستان میں رہے گی۔

امریکی فاکس نیوز ریڈیو کو انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا طالبان کے ساتھ 18 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کر لیتا ہے تو بھی امریکی افواج وہاں موجود رہیں گی کیونکہ افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی سطح کو کم کرکے 8,600 کیا جا رہا ہے، اس وقت افغانستان میں تقریباً 14 ہزار امریکی سروس ممبرز موجود ہیں، جن میں سے 5 ہزار شر اور سورش کی روک تھام کے لئے کارروائیوں میں مصروف رہتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں