فردوس عاشق کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان وزارت خزانہ کی تردید

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے59 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 67 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔


ویب ڈیسک August 30, 2019
نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔ فوٹو:فائل

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا تاہم وزارت خزانہ نے اس خبر کی تردید کردی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نئے پاکستان کا دوسرا سال ملک کے لئے نئی خوشخبریاں لے کر آئے گا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ عوام دوست حکومت کا ریلیف دینے کے لئےعملی اقدام یہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، اور پیٹرول کی قیمت میں4 روپے59 پیسےکمی کی گئی ہے جس کے بعد اب پیٹرول 117 روپے 83 پیسے سے کم ہوکر 113 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 67 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 132 روپے 47 پیسے سے کم ہوکر 124 روپے 80 پیسے، لائٹ ڈیزل فی لیٹر 5 روپے 63 پیسے کم ہوکر اب 97 روپے 52 پیسے سے 91 روپے 89 پیسے کا ہوگا جب کہ مٹی کا تیل 4 روپے 27 پیسے کم ہو کر اب 103 روپے 94 پیسے کے بجائے نئی قیمت 99 روپے 57 پیسے میں فروخت ہوگا، اور نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔

 



دوسری جانب وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں کوئی صداقت نہیں ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوئی جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27پیسے لیٹر کمی اور پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |