اسکولوں میں خلاف ضابطہ بھرتیوں پر 12 افسروں کیخلاف تحقیقات
سابق ڈائریکٹر اسکولز شمس الدین دل سمیت دیگر کو اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا
سابق وزیر تعلیم کے دورمیں کراچی کے سرکاری اسکولوں میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کے ذمے قراردیے گئے 12افسران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے باقاعدہ تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔
اس حوالے سے متعلقہ افسران کو27ستمبر کومحکمہ اینٹی کرپشن میں طلب کیا گیا ہے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے صوبائی سیکریٹری تعلیم کوایک خط بھی تحریرکیاگیاہے جس میں سابق ڈائریکٹراسکولز شمس الدین دل سمیت دیگر11افسران کومحکمہ اینٹی کرپشن بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری کردہ خط میں کہاگیاہے کہ سرکاری اسکولوں میں خالی اسامیوں کے بغیرکی گئی غیرقانونی اورجعلی بھرتیوں کے معاملے پر سابق ڈائریکٹر اسکولز کراچی شمس الدین دل سمیت دیگر افسران 27ستمبر کومحکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹرانکوائریز خادم حسین چنہ کے دفترمیں اپناتحریری بیان ریکارڈ کروائیں دیگرافسران میں عطاء اللہ بھٹو،عبدالجبارڈایو، بشیرعباسی، ممتاز علی شیخ، لیاقت سولنگی، مشرف علی، عمران سولنگی اورنوید احمد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہوکی ہدایت پر قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے متعلقہ افسران کوکراچی کے سرکاری اسکولوں میں تدریسی وغیرتدریسی اسامیوں پرکی گئی خلاف ضابطہ بھرتیوں کا ذمے دار ٹھہرایا تھا۔ یہ تحقیقات سابق ایڈیشن سیکریٹری شفیق مہیسڑکی جانب سے کی گئیں تھی تاہم تحقیقات میں حیرت انگیز طورپربھرتیوں کے اصل ذمے داروں کوبچا لیاگیاجن کے احکام پریہ بھرتیاں کی جاتی رہیں۔