سوات ڈنگی نے مزید 2 افراد کو نگل لیا ہلاکتیں 35 ہوگئیں

34 کی حالت تشویشناک، ضلع میں 6 ہزار سے زائد مریضوں میں وائرس کی تصدیق


Numainda Express September 26, 2013
پنجاب میں مزید 3 افراد ڈنگی کا شکار، متاثرہ مریضوں کی تعداد 220 ہوگئی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

سوات میںڈنگی سے مزید 2 افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے، جاں بحق افرادکی تعداد 35 ہوگئی۔

سیدوشریف اسپتال کے ترجمان کے مطابق اسپتال میں مزید 2افراد 22سالہ زاہدعلی اور30 سالہ گوہرعالم جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیںجبکہ مزید 34مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔



ترجمان کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں میں 82مریضوں میںڈنگی وائرس کی تصدیق ہونے پرانھیں سیدوشریف اسپتال میںداخل کرادیا گیاہے۔ ضلع بھرمیں اب تک 6376 مریضوں میںڈنگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ آن لائن کے مطابق پنجاب میںمزید 3افراد کے ڈنگی کاشکار ہونے کے بعدمتاثرہ مریضوں کی تعداد220 ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔