پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے صدر مملکت

کشمیریوں پر بھارتی مظالم رکوانے کیلئے دباؤ بڑھاتے رہیں گے، صدر عارف علوی


ویب ڈیسک August 30, 2019
کشمیریوں پر بھارتی مظالم رکوانے کیلئے دباؤ بڑھاتے رہیں گے، صدر عارف علوی فوٹو:فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

ایوان صدر میں کشمیر آور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سمیت پورے بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے، تاریخ گواہ ہے پاکستان نے ہمیشہ دنیا بھر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم رکوانے کیلئے دنیا پر دباؤ بڑھاتے رہیں گے، پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |