منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

عدالت کا سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم


ویب ڈیسک August 30, 2019
عدالت کا سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم

KARACHI: عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج ملک امیر محمد خان نے نیب کی جانب سے سلمان شہباز کی جائیداد قرقی کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے قومی احتساب بیورو کی استدعا منظور کرتے ہوئے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب عدالت نے شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |