ماہ ستمبر کیلیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
ستمبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 112 روپے مقرر کی گئی ہے
KARACHI:
عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ ماہِ ستمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ماہِ ستمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں 2 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ ستمبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 112 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کے اطلاق سے گھریلو سلنڈر کی قیمت 23 روپے گھٹ کر ایک ہزار 327 روپے تک ہوگئی ہے۔اس سے قبل اگست کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1350 روپے مقرر تھی۔