عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 89500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 76732 روپے ہوگئی، صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک August 30, 2019
عالمی بازار میں سونا 11 ڈالر کمی سے 1526 ڈالر فی اونس کا ہوگیا. فوٹو : فائل

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1526 ڈالر پر پہنچ گئی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 258 روپے کی کمی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد 89 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 76 ہزار 732 روپے پر پہنچ گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں