
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہستان کی تحصیل کندیا کے علاقہ بگڑو میں پل ٹوٹنے سے ڈاٹسن گاڑی نالے میں گر گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق مسافر وین باڑیگوگاں سے کمیلہ جارہی تھی اور گاڑی میں 31 سے زائد لوگ سوار تھے جو سب نالے میں بہہ گئے۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 5 افراد کو بچالیا جبکہ انتظامیہ نے باقی افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ اب تک 8 سے زائد لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور باقی کی تلاش جاری ہے، حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔
ڈی پی او کوہستان راجہ عبدالصبور نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ دور دراز پہاڑی علاقے میں لکڑی کا پل ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، دور دراز علاقے کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔