مقبوضہ کشمیرمیں پولیس اور فوج پر حملے پاک بھارت مذاکرات کو سبوتاژ نہیں کرسکتے منموہن

دہشت گردی کی کارروائیاں ہمارے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں، بھارتی وزیر اعظم

29 ستمبر کو وزیراعظم نواز شریف اور من موہن سنگھ کے درمیان نیو یارک میں ملاقات طے ہے ۔ فوٹو : فائل

بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پولیس اور فوج پر حملے پاک بھارت مذاکرات کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس اور فوج پر ہونے والے حالیہ حملوں پر اپنے مذمتی بیان میں من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی جانب سے کئے گئے حالیہ حملے سراسر ظلم اور قابل مذمت ہیں اور وہ حملے میں مرنے والوں کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ان حملوں کا مقصد پاک بھارت مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے تاہم پاک بھارت مذاکرات کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے کیونکہ دہشت گردی کی ایسی کارروائیاں ہمارے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ 29 ستمبر کو وزیراعظم نواز شریف اور من موہن سنگھ کے درمیان نیو یارک میں ملاقات طے ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔ پاکستانی حکام کی جانب سے اس ملاقات میں اہم پیش رفت کی امیدیں کی جارہی ہیں۔
Load Next Story