کراچی میں کار پر فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق

مقتول ڈاکٹر حیدر عسکری سندھ گورنمنٹ اسپتال میں ماہر امراض قلب تھے


Numainda Express August 30, 2019
مقتول ڈاکٹر حیدر عسکری سندھ گورنمنٹ اسپتال میں ماہر امراض قلب تھے، فوٹو: ایکسپریس

گلشن اقبال میں ملزمان کی کار پر فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا جو کہ ماہر امراض قلب تھے۔

ڈاکٹر حیدر عسکری کو اسپتال سے واپسی پر گھر کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، مقتول سندھ گورنمٹ اسپتال کورنگی میں تعینات تھے۔

ایس پی گلشن اقبال شاہنواز چاچڑ نے بتایا کہ مقتول کو گھر کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول ملے ہیں جنہیں پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے اور اس کی فارنرک رپورٹ آنے کے بعد ہی واردات میں استعمال کیے جانے والے اسلحے کا مزید پتہ چل سکے گا کہ وہ اس سے قبل کتنی وارداتوں میں استعمال ہوا ہے۔

ایس پی کا کہنا تھا کہ پولیس ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے جبکہ علاقے میں لگے ہوئے کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی فوٹیجز سے ملزمان کے بارے میں مدد حاصل کی جا سکے، مقتول کو سینے پر ایک گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی ، مقتول 2 بچوں کے باپ اور ماہر امراض قلب تھے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ان کی لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔

ایس ایچ او گلشن اقبال صفدر مشوانی کے مطابق پولیس نے قتل کا مقدمہ نمبر 477/19 بجرم دفعہ 302/34 اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7-ATA کے تحت مقتول کے رشتے دار کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں