کراچی سابق صدرزرداری کے سیکیورٹی انچارج پر حملے کے ملزم سمیت 80 افراد گرفتار

پولیس اورحساس اداروں نے سپرہائی وے سے لیاری گینگ وارسے تعلق رکھنے والے ملزم شاہد بکک سمیت 5 مشکوک افراد کو گرفتارکیا

پولیس اوررینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دیگر ملزمان کو گرفتارکرکے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا فوٹو : فائل

رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران سابق صدرآصف زرداری کے چیف سیکورٹی انچارج بلال شیخ پر حملے میں ملوث ملزم شاہد بکک سمیت 80 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد کرلئے۔


کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گرفتاریوں اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس اورحساس اداروں نے سپرہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وارسے تعلق رکھنے والا ملزم شاہد بکک سمیت 5 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاہد بکک کوسابق صدرآصف زرداری کے چیف سیکیورٹی افسربلال شیخ پرحملے کے مقدمے میں شامل تفتیش کرلیا گیا ہے، ملزم کواس سے پہلے بھی گرفتارکیا گیا تھا، اس وقت بھی اس پربلال شیخ پرناکام قاتلانہ حملے کا الزام عائد تھا،تاہم دوسر ی باربم سے حملے میں بلال شیخ زندگی کی بازی ہارگئے تھے، پولیس نے بتایا کہ شاہد بکک اور اس کے ساتھیوں نے گذشتہ روز بھتہ نہ دینے پر صدر ممنون حسین کے بھانجے کی دکان پر بھی فائرنگ کی تھی۔

دوسری جانب سینٹرل جیل پراسموک بم حملے کے بعد پولیس نے پی آئی بی کالونی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر 12 افراد کو حراست میں لے لیا،جبکہ ضلع شرقی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 68 افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 12 پستول، ایک رپیٹر ، دیگر اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی، پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزمان میں مختلف مقدمات میں مطلوب 34 مفرور افراد بھی شامل ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story