سندھ میں اسلحہ لائسنس کے اجرا پر تاحکم ثانی پابندی عائد

11 اکتوبر تک غیر قانونی اسلحے کے خلاف اشتہاری مہم چلائی جائیگی جس کے بعد اسلحے کی برآمدگی کے لئے کارروائی جائے گی۔


ویب ڈیسک September 26, 2013
گزشتہ دور حکومت میں ہزاروں اسلحہ لائسنس کے غیر ضابطہ اجرا کا انکشاف ہوا تھا. فوٹو: فائل

سندھ میں اسلحہ لائسنس کے اجرا پر تا حکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ چوہدری اعجاز احمد کی سربراہی میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں مختلف امور پر غور کیا گیا، اجلاس کے دوران صوبے بھر میں اسلحہ لائسنس کے اجرا پر غیر معینہ مدت تک کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی میں غیر قانونی اسلحے کے خلاف مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 27 ستمبر سے 11 اکتوبر تک غیر قانونی اسلحے کے خلاف اشتہاری مہم چلائی جائے گی۔ جس کے بعد اسلحے کی برآمدگی کے لئے کارروائی جائے گی۔

اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے تمام ڈپٹی کمشنر گزشتہ 5 سال کے دوران اپنے اپنے اضلاع سے جاری کئے گئے اسلحہ لائسنس اور اسلحے کی فروخت کا تمام ریکارڈ پیش کریں گے، ڈپٹی کمشنرز اسلحہ لائسنس اور ڈیلرز کا ریکارڈ جمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں ہزاروں اسلحہ لائسنس کے غیر ضابطہ اجرا کا انکشاف ہوا تھا اور اسے شہر میں تشدد کی لہر میں اضافے کی وجہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں