کراچی میں 13 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل لاش ساحل سمندر سے برآمد

بچی کو اسکول سے لے جانے والے ملزم کا خاکہ کلاس ٹیچر کی مدد سے تیار کرایا جائے گا، ڈی آئی جی جاوید اوڈھو


ویب ڈیسک September 26, 2013
دو روز قبل عزیز آباد کے رہائشی ایک خاندان کی 13 سالہ لڑکی اسکول جانے کے بعد واپس نہیں آئی تھی. فوٹو: فائل

DERA GHAZI KHAN: 2 روز قبل عزیز آباد سے اغوا کی گئی 13 سالہ لڑکی کی لاش ساحل سمندر سے برآمد ہوئی ہے جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 2 روز قبل عزیز آباد کے رہائشی ایک خاندان کی 13 سالہ لڑکی اسکول جانے کے بعد واپس نہیں آئی جس کی رپورٹ اس کے والدین نے متعلقہ تھانے میں درج کرادی تھی جب کہ 2 روز بعد مغوی لڑکی کی لاش سی ویو کے ساحل کے قریب سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ نامعلوم درندوں نے زیادتی کرکے معصوم کلی کو کھلنے سے پہلے ہی کچل دیا۔ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑکی پر جسمانی تشدد نہیں کیا گیا بلکہ بچی دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوئی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات اویس مظفر اور فریال تالپور کی واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کی ہدایت پر ڈی آئی جی ضلع غربی نے ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل زاہد شاہ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے، تفتیشی ٹیم نے اسکول کی پرنسپل اور ٹیچر کو شامل تفتیش کرلیا، ڈی آئی جی غربی جاوید اوڈھو کے مطابق لڑکی کو اسکول سے لے جانے والے ملزم کا خاکہ کلاس ٹیچر کی مدد سے تیار کرایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں