کشمیر سے اظہار یکجہتی جیلوں کے قیدی بھارت کے خلاف سرحد پر لڑنے کیلیے تیار

قیدیوں نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم بھی لہرائے ، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں ،بھارتی بربریت کے خلاف نعرے


Staff Reporter August 31, 2019
قیدیوں نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم بھی لہرائے ، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں ،بھارتی بربریت کے خلاف نعرے فوٹو: فائل

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن سندھ بھر کی جیلوں میں بھی منایا گیا۔

تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور افسران نے شرکت کی، اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا، پاکستان اور کشمیر کے پرچم بھی لہرائے گئے تقریبات میں قیدی بھی شریک ہوئے، قیدیوں کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کیخلاف سرحد پر لڑنے کیلیے تیار ہیں۔

کراچی سینٹرل جیل میں سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو نے جیل میں تقریب کا اہتمام کیا،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شکیل درانی ، جیلر سعید سومرو ، جیلر کمال شاہ اور افسران تقریب میں شریک ہوئے ، سپرنٹنڈنٹ شہاب صدیقی نے قیدیوں سے خطاب کیا جس میں مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں