باجوڑايجنسی ميں سیکورٹی فورسزكی كارروائی میں کالعدم تحريک طالبان سوات كےدواہم جنگجوؤں سميت18شدت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے.
ذرائع كے مطابق باجوڑايجنسی كےعلاقے بٹوارميں شدت پسندوں كے خلاف جاری آپريشن ميں سیکیورٹی فورسز نےكارروائی كے دوران شدت پسندوں كے اہم ٹھكانوں كو بھاری ہتھياروں سے نشانہ بنايا جس میں کالعدم تحريک طالبان سوات كےاہم جنگجو''خاطراورترابی'' سميت18شدت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ عسکری ذرائع كے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بٹواركے زيادہ ترعلاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔