کرتارپور راہداری پاکستانی وفد نے دوران اجلاس کشمیر آورمنایا

پاکستانی وفد ٹھیک 12 بجے اجلاس کے دوران کھڑا ہو گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا


August 31, 2019
پاکستانی وفد ٹھیک 12 بجے اجلاس کے دوران کھڑا ہو گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا فوٹوفائل

کرتارپور راہداری پر بھارت کے ساتھ جاری تکنیکی مذاکرات کے دوران ہی پاکستانی وفد نے کشمیر آور منالیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد ٹھیک 12 بجے اجلاس کے دوران کھڑا ہو گیا، قومی ترانہ بجایا گیا، پاکستانی وفد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

تکنیکی مذاکرات کا چوتھا دور کرتارپور اور ڈیرہ بابا نانک زیرولائن پر ہوا جس میں ایف آئی اے، کسٹمز، تعمیراتی کمپنی، پنجاب رینجرز اور سروے آف پاکستان کے نمائندے شریک ہوئے جب کہ بھارت کی طرف سے نیشنل ہائی ویز انڈیا، بی ایس ایف، کسٹمز اور امیگریشن کے حکام نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔