
2 روزہ دورہ پاکستان کے اختتام پرجاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 دہائیوں میں پاکستان اوراے ڈی بی نے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر، برآمدات کے فروغ، نجی شعبہ کی استعداد میں بہتری، سرکاری شعبوں کی کارکردگی میں بہتری اوراصلاحات، ملکی مالیاتی مارکیٹوں کے فروغ اور استحکام اورشہری خدمات کی فراہمی سمیت متنوع شعبوں میں مل کرکام کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پائیدارترقی کی منزل کے حصول کے ہدف کیلیے پاکستان کی حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈا کو کامیاب بنانے میں ایشیائی ترقیاتی بنک پرعزم ہے۔
دورہ پاکستان کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے وزیراعظم عمران خان، مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہر، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹرثانیہ نشتر، وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب خان، وزیرمنصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار سے ملاقاتیں کیں اور بینک کے تعاون سے جاری مختلف منصوبوں کا دورہ بھی کیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔