گوجرانوالہ میں اسکول میں زیر تعلیم 2 بہنیں اغوا کے بعد قتل کردی گئیں

مقتول لڑکیوں کی عمریں 14 سے 16 کے درمیان اور دونوں نے اسکول یونیفارم پہنیں ہوئےتھیں۔

مقتول لڑکیوں کی عمریں 14 سے 16 کے درمیان اور دونوں بہنیں ہیں۔ فوٹو: فائل

مدن چک میں نامعلوم افراد نے دو بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، دونوں بہنوں کی لاشیں قریبی نالے سے برآمد ہوئی ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے مدن چک میں سیم نالے سے اسکول یونیفارم میں ملبوس 2 لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ مقتول لڑکیوں کی عمریں 14 سے 16 کے درمیان اور شکل و شباہت سے دونوں بہنیں لگتی ہیں۔ لڑکیوں کی شناخت کے لئے علاقے بھر کی مساجد میں اعلانات کرائے گئے ہیں جبکہ ضلع بھر کے تھانوں کو اس بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے تاکہ لڑکیوں کے لواحقین سے رابطہ ہوسکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے جبکہ ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق دونوں بچیوں کو قتل سے پہلے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
Load Next Story