عراق کے دارالحکومت بغداد میں مختلف بم دھماکے 22 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی

عراق کے شہر موصل میں کار میں نصب بم پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔


AFP September 26, 2013
عراق میں فرقہ ورانہ فسادات اور دہشت گردی کی وارداتوں میں رواں ماہ کے دوران 700 سے زائد افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں فوٹو: اے ایف پی/ فائل

عراق کے دارالحکومت بغداد میں مختلف بم دھماکوں کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

بغداد کے شمالی علاقے صبا البر میں واقع مارکیٹ میں 4 بم دھماکوں کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ جنوبی بغداد کے علاقے درا میں ہونے والے بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک ہو ئے، ان حملوں میں 50 سےزائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب عراق کے شہر موصل میں کار میں نصب کیا گیا بم پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے جب کہ بعقوبہ میں 2 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں نجی ٹی وی کا ایک ملازم ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

عراق میں فرقہ ورانہ فسادات اور دہشت گردی کی وارداتوں میں رواں ماہ کے دوران 700 سے زائد افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں