مقبوضہ کشمیر میں حالات سنگین انسانی المیے کو جنم دے رہے ہیں ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا عرب نشریاتی ادارے کو انٹرویو


ویب ڈیسک August 31, 2019
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا عرب نشریاتی ادارے کو انٹرویو فوٹو:فائل

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات سنگین انسانی المیے کو جنم دے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے عرب نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات سنگین انسانی المیے کو جنم دے رہے ہیں، سلامتی کونسل کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنائے، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے عالمی برادری کو کشمیر کے لیے کچھ کرنا ہوگا، عالمی ذرائع ابلاغ نے بھی تسلیم کیا کہ کشمیر کے اسپتال قبرستان بن گئے ہیں۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور سخت پابندیوں کا سلسلہ چوتھےہفتےمیں داخل ہوگیا ہے، جب بھی کشمیر سے کرفیو اٹھے گا بھارت کو یہی آوازآئے گی کہ وہ کشمیرسے نکل جائے، طاقت کے زور پر کشمیریوں کو حق خودارادیت سے دستبردار نہیں کیا جا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔