مسئلہ کشمیر پر امریکی خارجہ کمیٹی کا اجلاس بڑی پیشرفت ہے وزیرخارجہ

چئیرمین بریڈ شرمین نے امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی برائے ایشیا کا اجلاس طلب کرلیا


ویب ڈیسک August 31, 2019
چئیرمین بریڈ شرمین نے امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی برائے ایشیا کا اجلاس طلب کرلیا فوٹو:فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر امریکی خارجہ کمیٹی کے اجلاس کو بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔

چئیرمین بریڈ شرمین نے امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی برائے ایشیا کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس مسئلہ کشمیر پر غور کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی امور خارجہ کمیٹی کے مجوزہ اجلاس پر ردعمل میں کہا کہ امورخارجہ کمیٹی کا اجلاس ہونے کا اعلان بہت بڑی پیشرفت ہے جس سے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر مزید اجاگر ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کشمیر عالمی سطح پر ایک ٹرینڈ بن چکا ہے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا رجحان ہے، بحث چل نکلی ہے اور کشمیر سب سے بڑی خبر بن چکی ہے، لوگوں کو آگاہی دینے سے ایسا ہوتا ہے، اس کام میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے، سمندر پار پاکستانیوں نے مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے میں بہت محنت کی ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس میں قرارداد سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مزید اجاگر ہوگا، کچھ لوگوں نے کہا ان قراردادوں کی کیا اہمیت ہے، انھوں نے غلط کہا، قراردادوں کی اہمیت ہوتی ہے، مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہے ہیں، آج دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر پر بات کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں