رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی بی اے کی ڈگری سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

عدالت عالیہ نے موقف سننے کے بعد شازیہ مری اور الیکشن کمیشن کو 4 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں.


ویب ڈیسک September 26, 2013
شازیہ مری نے این اے 235 پر ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ف) کے امیدوار کو شکست دی تھی۔ فوٹو : فائل

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی بی اے کی ڈگری سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے۔

درخواست گزارعطاء محمد چانڈیو نے اپنے وکیل کی وساطت سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شازیہ مری کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں جمع کرائی گئی بی اے کی ڈگری ان کی اپنی نہیں، یہ ڈگری کراچی کے علاقے آگرہ تاج کالونی کی رہائشی شازیہ جنت مری کی ہے اقفاق سے دونوں کے والدین کا نام بھی ایک ہی ہے تاہم دونوں خواتین کی تاریخ پیدائش میں فرق ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد شازیہ مری اور الیکشن کمیشن کو 4 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں.

واضح رہے کہ 2013 میں عام انتخابات میں شازیہ مری خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں تاہم ضمنی انتخابات میں این اے 235 پر انہوں نے مسلم لیگ (ف) کے امیدوار کو شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |